امام حسين کے قيام اورمقصد شہادت سے متعلق مختلف نظريات

امام حسين کے قيام اورمقصد شہادت سے متعلق مختلف نظريات

الف:کيا امام حسين کا قيام تشکيل حکومت کيلئے تھا؟

بہت سے افراد يہ کہتے ہيں کہ امام حسين ، يزيد کي فاسد حکومت کو ختم کرکے خود ايک حکومت تشکيل دينے کے خواہش مند تھے؛ يہ ہے اِن افراد کي نگاہوں ميں سيد الشہدا کے قيام کا مقصد۔ يہ بات تقريباً آدھي درست ہے ، ميں يہ نہيں کہتا کہ يہ غلط ہے۔ اگر اس نظريے کا مقصد يہ ہے کہ امام حسين نے تشکيل حکومت کيلئے اس طرح قيام کيا کہ اگر وہ ديکھتے کہ انسان اپنے نتيجے تک نہيں پہنچ سکتا تو وہ يہ کہتے کہ ہم حکومت تو نہيں بنا سکے لہٰذا اِس تحريک کو يہيں ختم کرکے واپس لوٹ جاتے ہيں ! يہ بات غلط ہے۔
جي ہاں جو بھي حکومت بنانے کي غرض سے قدم اٹھاتا اور اُس کے ليے تحريک چلاتا ہے تو وہاں تک کوشش کرتا ہے کہ جہاں تک يہ کام ممکن اور شدني ہے ليکن جيسے ہي اُسے اُس کام کے نہ ہونے کا خدشہ ہوتا ہے يا وہ عقلي طورپر مقصد تک جانے والي راہوں کو مسدود پاتا ہے تو اُس کي ذمہ داري يہ ہے کہ وہ لوٹ آئے۔ اگر تشکيل حکومت ہي انسان کا مقصد ہے تو وہاں تک کوشش کرنا صحيح ہے کہ جہاں تک پيش رفت کرنا ممکن ہو اور جہاں اقدام کرنے کا امکان ختم ہوجائے تو اُسے لوٹ جانا چاہيے۔ اگر کوئي يہ کہے کہ اپنے قيام سے سيد الشہدا کا مقصد امير المومنين کي مانند ايک حکومت حق کي تشکيل تھي يہ بات درست نہيں ہے، اِس لئے کہ امام حسين کي پوري تحريک اس نظريے کي تائيد نہيں کرتي ۔
اِس کے مقابل کچھ افراد کا نظريہ ہے کہ نہيں جناب، حکومت بنانے کا تو سوال ہي پيدا نہيں ہوتا؛ حضرت جانتے تھے کہ وہ حکومت نہيں بناسکتے ہيں، وہ تو کربلا اس ليے آئے تھے کہ قتل ہوں اور درجہ شہادت پر فائز ہوں! ايک زمانے ميں بہت زيادہ افراد اِس نظريے کے حامي اور طرفدارتھے اور بہت سے شعرائ اِس نظريے کو اپني خوبصورت شاعري کے قالب ميں ڈھال کر عوام کيلئے بيان کرتے تھے ۔ بعد ميں مَيں نے ديکھا کہ بعض بڑے علمائ نے بھي اِسي بات کو بيان کيا؛ يعني حضرت امام حسين نے صرف اس ليے قيام کيا تھا کہ وہ شہيد ہوجائيں ليکن درحقيقت يہ کوئي نئي بات اور نيا نظريہ نہيں ہے۔ لہٰذا اِن افراد کے نظريے کے مطابق سالار شہيداں نے يہ کہا کہ’’ ہمارے زندہ رہنے سے تو کوئي کام نہيں ہوسکتا پس ہم اپني شہادت سے کوئي کام انجام ديتے ہيں‘‘!

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget